ایل پی جی سستی ہو گئی

مہنگائی سے پریشان عوام کے لیے اچھی خبر ہے کہ ایل پی جی کی قیمت کم کر دی گئی ہے۔

ایل پی جی 11 روپے 88 پیسے فی کلو سستی  کر دی گئی جس کے بعد نئی قیمت 238 روپے 46 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 140 روپے 18 پیسے سستا ہو گیا ہے۔ ایل پی جی گھریلوسلنڈرکی قیمت 2813 روپے 85 پیسے مقرر کی گئی ہے۔ اوگرا نے مئی کےلئےنئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

دوسری جانب یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں گزشتہ دو ہفتوں کے دوران کمی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے، جس کی وجہ سے پاکستان میں بھی پیٹرول 5 روپے 4 پیسے فی لیٹر سستا ہونے کا امکان ہے۔

ڈیزل 8 روپے، مٹی کے تیل کی قیمت میں 8 روپے 3 پیسے کمی کا امکان ہے جب کہ لائٹ ڈیزل 5 روپے 40 پیسے فی لیٹر سستا ہو سکتا ہے۔