دنیا بھر میں سیاحت کیلیے مشہور ترکیہ کے شہر استنبول کی پولیس نے مجرموں کی مہنگی گاڑیوں کو اپنی سواریوں میں تبدیل کر دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے مجرموں سے برآمد لگژری کاروں کو پولیس کار میں تبدیل کیا۔ اب ترک سپاہی مرسیڈیز، بینٹلے اور پورشے میں گھومیں گے اور مجرموں کو ڈھونڈیں گے تاکہ مزید کاریں برآمد کر کے استعمال میں لے آئیں۔
ترک وزارت داخلہ کے مطابق کم از کم 23 لگژری کاروں کو پولیس اپنے استعمال میں لے آئی۔ ان گاڑیوں کی کُل مالیت تقریباً 5 ملین ڈالر ہے۔
Turkish police seized luxury vehicles belonging to organized crime groups and turned them into ordinary traffic police vehicles.
byu/Virginemdeam ininterestingasfuck
ضبط کی گئیں گاڑیاں سب سے بڑے منشیات اسمگلروں اور سڈنی کے سابق بائیکی ہاکان ایک کی ہیں جسے گزشتہ ماہ استنبول میں 36 ساتھیوں سمیت گرفتار کیا گیا تھا۔
ترک وزیر داخلہ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ ہم منظم جرائم پیشہ تنظیموں کو معاف نہیں کریں گے، ہم کسی بھی ان کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے۔