سانحہ لیاری، ’میرے ہاتھوں سے دنیا میں آئے بچوں کے جانے پر دکھی ہوں‘

کراچی کے علاقے لیاری بغدادی میں 5 منزلہ مخدوش عمارت گرنے سے 27 افراد جان سے گئے۔ واقعے پر علاقہ مکین غمزدہ ہیں اور علاقے میں سوگ کی فضا ہے۔

اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے لیڈی ڈاکٹر اپنے سامنے بڑے ہونے والے بچوں کی سانحے میں المناک موت پر آبدیدہ ہو گئیں۔

انہوں نے کہا کہ میرے سامنے کھیلتے کودتے بچے چلے گئے میرے ہاتھوں سے دنیا میں آئے بچوں کے جانے پر دکھی ہوں۔

لیڈی ڈاکٹر نے بتایا کہ سانحے میں جاں بحق افراد میں وہ مریض میں شامل تھے جن کا وہ علاج کرتی آئی ہیں جن کے جانے پر انہیں بہت زیادہ افسوس ہے۔

دلخراش حادثے میں ایک شہری کی روزی روٹی کا واحد ذریعہ،،اس کا رکشہ بھی تباہ ہوگیا۔ انتظامیہ کا کہناہے متاثرہ عمارت کے ملبے تلے دب کرپچاس سےزائدرکشوں اور موٹرسائیکلوں کو نقصان پہنچا۔

ملبے سے ایک جیومیٹری باکس ملا یہ انعمتا کی پینسل باکس ہے وہ ننھی پری جو لیاری حادثے کے بعد بے گھر ہو گئی۔ ملبے کے ڈھیر سے صرف ڈبیاہی نہیں ایک کاپی اور رپورٹ کارڈ بھی ملی جس میں دیکھا جا سکتا ہے انعمتا نے امتحانات میں اے ون گریڈ حاصل کیا۔