بھارتی مزدور کی قسمت کھل گئی، راتوں رات امیر ہوگیا۔
کوئلے کی کان میں کام کرنے والے مزدور کی قسمت جاگ اٹھی۔ کان کنی کے دوران بیش قیمت ہیرے مل گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مدھیا پردیش کے ضلع پانہ میں کان سے مزدور کو تین انتہائی مہنگے ہیرے ملے جن کی مالیت 30 سے 35 لاکھ روپے بتائی جاتی ہے۔
Labourer finds 3 diamonds worth around Rs 30-35 lakh at mine in Madhya Pradesh's Panna district. After deducting 12% tax, he will get the remaining 88% of the auction proceeds: Official
— Press Trust of India (@PTI_News) August 6, 2020
ضلعی افسر نے بتایا کہ سوبال نامی مزدور کان میں کھدائی کررہا تھا کہ اس دوران اسے تین ہیرے ملے جس کا وزن 7.5 قیراط ہے۔
ضلعی افسر کا کہنا ہے کہ ہیروں کو ضلعی دفتر میں رکھوا دیا گیا ہے اور سرکاری قوانین کے مطابق انہیں نیلام کیا جائے گا۔