مدیحہ امام نے شادی کرلی، تصاویر وائرل

موجی بسر سے شادی کیسے ہوئی؟ مدیحہ امام نے اپنی محبت کی کہانی سنادی

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ مدیحہ امام نے شادی کی تصاویر شیئر کر کے اپنے مداحوں کو بڑا سرپرائز دے دیا۔

مدیحہ امام نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل سے تین عدد تصاویر پوسٹ کیں جن میں انہیں دلہن کے لباس میں اپنے دلہا کے ساتھ انتہائی خوش دیکھا جا سکتا ہے۔

اداکارہ نے انسٹاگرام پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ میں نے یکم مئی 2023 کو شادی کرلی۔ انہوں نے مداحوں سے درخواست کی کہ ہمیں آپ لوگ اپنی دعاؤں میں ضرور یاد رکھیں کیونکہ ہم زندگی کے ایک نئے سفر پر چل پڑے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Syeda Madiha Imam (@madihaimam)

شادی کی خبر پر مداحوں اور شوبز انڈسٹری کی شخصیات کی جانب سے مبارکبادوں کا تانتا بندھ گیا۔

مدیحہ امام اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈراموں سمیت کئی سیریلز میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔ انسٹاگرام پر ان کے فالوورز کی تعداد لاکھوں میں ہے جہاں وہ اپنی ذاتی و پیشہ وارانہ مصروفیات کی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Syeda Madiha Imam (@madihaimam)

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Syeda Madiha Imam (@madihaimam)