مدیحہ امام کی شوہر موجی بسر کے ساتھ تصاویر وائرل

مدیحہ امام

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مدیحہ امام کی شوہر موجی بسر کے ساتھ تصاویر وائرل ہوگئیں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ مدیحہ امام نے شوہر موجی بسر کے ساتھ تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

مدیحہ امام نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں مسکرانے کی ایموجی بنائی۔

اداکارہ نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمںٹس بھی کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ  اداکارہ مدیحہ امام رواں سال مئی میں موجی بسر کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں۔

موجی بسر کون ہیں؟

مدیحہ امام کے شوہر موجی بسر بالی ووڈ کے مشہور فلم سازوں میں شمار کیے جاتے ہیں۔

موجی بسر دبئی میں رہائش پذیر ہیں، میڈیا رپورٹس کے مطابق موجی بسر اور مدیحہ امام کی شادی کی تقریب بھی دبئی میں منعقد کی گئی تھی،انسٹاگرام پر موجی بسر کا اکاؤنٹ پرائیوٹ ہے۔

انہوں نے بطور لکھاری اور پروڈکشن منیجر بھی کام کیا جبکہ انپیں گلوکاری پسند ہے۔

موجی بسر نے اپنے بالی وڈ کیریئر کا آغاز گریجویشن کے دوران بالی وڈ کی ایک پروڈکشن کمپنی سے کیا تھا جس کے بعد ان کے کام کو خاصی پذیرائی ملی اور وہ بطور میڈیا شخصیت مقبول ہوگئے۔

موجی بسر نے 2017 میں اپنے بالی وڈ کیریئر کا آغاز بالی وڈ کی مقبول فلمز دی سک اور لکا چھپی میں بطور اسسٹنٹ پروڈیوسر کیا تھا۔

موجی بسر نے انگلینڈ کی بورن ماؤتھ یونیورسٹی سے فلم اور ٹیلیویژن ڈائریکشن میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کی ہے۔