فلسطینیوں کا قتل عام، میڈونا کی پوپ لیو سے غزہ کا دورہ کرنے کی اپیل

فلسطینیوں کا قتل عام، میڈونا کی پوپ لیو سے غزہ کا دورہ کرنے کی اپیل

معروف امریکی پاپ گلوکارہ میڈونا نے کیتھولک مسیحیوں کے مذہبی پیشوا پوپ لیو سے اپیل کی ہے کہ وہ غزہ کے بچوں کی جان بچانے کے لیے وہاں کا دورہ کریں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنے انسٹاگرام پوسٹ میں میڈونا کا کہنا تھا کہ ایک ماں کی حیثیت سے وہ غزہ کی صورتحال کو برداشت نہیں کرسکتیں، چاہے بچے کسی کے بھی ہوں۔

پوپ کو مخاطب کرتے ہوئے گلوکارہ کا کہنا تھا کہ آپ ہم لوگوں میں وہ واحد شخصیت ہیں جنہیں وہاں جانے سے کوئی نہیں روک سکے گا۔

اُن کا پوپ لیو سے کی جانے والی درخواست میں مزید کہنا تھا کہ آپ غزہ ضرور جائیں، کہیں آپ کے وہاں پہچنے میں بہت دیر نہ ہوجائے۔

امریکی گلوکارہ نے کہا کہ ہمیں اب غزہ کے بچوں کے لیے دروازے مکمل طور پر کھولنے کی ضرورت ہے۔

دوسری جانب بھارت میں سیاسی جماعت کانگریس کی جنرل سیکریٹری پریانکا گاندھی نے غزہ میں نہتے مظلوم فلسطینیوں کے قتل عام کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل غزہ میں نسل کشی کررہا ہے۔

یانکا گاندھی کا کہنا تھا کہ اسرائیل 60 ہزار سے زیادہ افراد کا قتل عام کرچکا ہے جس میں 18 ہزار 4 سو 30 بچے شامل ہیں۔ اسرائیلی پابندیوں کے باعث سیکڑوں بچوں سمیت کئی افراد غذائی قلت کا شکار ہوکر مر رہے ہیں۔

میڈونا کی طبیعت بگڑ گئی، آئی سی یو منتقل

پریانکا نے کہا کہ اسرائیل کے ان جرائم پر خاموشی اور اس پر کارروائی نہ ہونا بذات خود ایک جرم ہے، یہ شرمناک ہے کہ اسرائیل غزہ پر تباہی مسلط کر رہا ہے اور بھارتی حکومت خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہی ہے۔