بھارت میں کرین اچانک پل پر گر گئی جس کے نتیجے میں 19 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست مہاراشٹر کے شہر تھانے میں زیر تعمیر پل کے لیے لوہے کا ڈھانچہ لے جانے والی کرین اچانک پل کر گئی جس کے نتیجے میں 19 افراد ہلاک ہوگئے۔
کرین دو سو فٹ کی بلندی سے نیچے گری جس کے بعد ہر طرف چیخ و پکار مچ گئی۔
کرین گرنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی، امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ کرین تکنیکی خرابی یا پھر اوور لوڈنگ کے باعث آپریٹر کے کنٹرول سے باہر ہوکر گری ہے۔
#WATCH | Maharashtra: Visuals from Khutadi Sarlambe village in Thane's Shahapur where a girder machine collapsed today.
A total of 15 bodies have been recovered so far and three injured reported: NDRF https://t.co/3QiIuUwoIP pic.twitter.com/OkKVMxpHYQ
— ANI (@ANI) August 1, 2023
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ ریلیف فورس کی دو ٹیموں نے جائے حادثہ سے اب تک 15 لاشیں نکالی ہیں جبکہ تین زخمی افراد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی زیادہ تر تعداد مزدوروں کی ہے جو اس وقت تعمیراتی کام میں مصروف تھے۔
وزیراعظم نریندر مودی نے حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کے لیے دو لاکھ روپے کا اعلان کیا ہے جبکہ زخمی افراد کو 50 ہزار روپے دیے جائیں گے۔