پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے شادی کی تقریبات کی مزید تصاویر سوشل میڈیا پر جاری کر دیں۔
ماہرہ خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے چار عدد نئی تصاویر پوسٹ کیں جن میں انہیں پیلے رنگ کی خوبصورت ساڑھی میں دیکھا جا سکتا ہے۔
اداکارہ نے ہاتھوں پر مہندی بھی لگائی ہے۔ انہوں نے تصاویر کے کیپشن میں لکھا کہ ’یہ ساڑھی خدیجہ نے میرے لیے تیار کی ہے۔ میں روزانہ تمہارے لیے دعا کرتی ہوں۔‘
تصاویر کو جہاں اداکارہ کے مداحوں کی جانب سے کافی پسند کیا جا رہا ہے وہیں کچھ سوشل میڈیا صارفین تنقید بھی کر رہے ہیں۔
ایک صارف نے طنزیہ لکھا کہ ’یہ سادگی والی شادی لمبی ہوتی جا رہی ہے۔‘ اس کے جواب میں دوسرے نے لکھا کہ ’صرف دلہن سادہ ہے باقی اور کچھ بھی نہیں۔‘
یاد رہے کہ ماہرہ خان نے حال ہی میں اپنے دیرینہ دوست بزنس مین سلیم کریم سے سیاحتی مقام مری میں شادی کی۔ اداکارہ تقریبات کی تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر کر رہی ہیں۔
سوشل میڈیا پر ان کی شادی کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ کچھ لوگ سوال کر رہے ہیں کہ اس سادگی والی شادی پر کتنا خرچہ ہوا ہے؟