ماہرہ خان کی ہمشکل لڑکی سے ملاقات کی تصاویر وائرل

ماہرہ خان

عالمی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی اپنی ہمشکل لڑکی سے ملاقات کی تصاویر وائرل ہوگئیں۔

سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر اداکارہ ماہرہ خان کی ہمشکل لڑکی کے ساتھ ملاقات کی تصاویر وائرل ہورہی ہیں جس میں دونوں کو کراچی ایئرپورٹ پر خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

ماہرہ خان نے اس دوران خاکی لباس زیب تن کیا ہوا ہے جبکہ ہمشکل کراسہ انور نے کائی رنگ کا مشرقی لباس پہنا ہوا ہے۔

سوشل میڈیا انفلوئنسر کراسہ انور کی جانب سے ماہرہ خان سے ملاقات کی تصاویر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بھی شیئر کی گئی ہیں۔

ماہرہ خان اور کراسہ انور کی تصاویر کو مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Kurasah Anwer Sheikh (@kurasah_anwer)

صارفین کی جانب سے کہا جارہا کہ دونوں بہنیں لگ رہی ہیں جبکہ بعض سوشل میڈیا صارفین نے دونوں کو ایک دوسرے کی کاپی قرار دیا اور ساتھ ہی دونوں کی خوبصورتی کی تعریفیں بھی کیں۔

ماہرہ خان کی ہم شکل کراسہ انور کا تعلق بھی کراچی سے ہے اور وہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں ساتھ ہی بیوٹی ماڈلنگ بھی کرتی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Kurasah Anwer Sheikh (@kurasah_anwer)

واضح رہے کہ جون 2020 میں کراسہ انور کی ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہوئی تھیں اور سوشل میڈیا صارفین نے انہیں ماہرہ خان کی جڑواں بہن قرار دیا تھا۔