ماہرہ خان نے نانی سے ڈانٹ پڑنے کا دلچسپ قصہ سنا دیا

بازار جاتے ہوئے سر سے پیر تک مکمل ڈھکی ہوتی ہوں لیکن پھر بھی۔۔۔ماہرہ خان نے کیا کہا؟

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی نانی سے ڈانٹ پڑنے کا دلچسپ قصہ بیان کر دیا۔

ماہرہ خان نے ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ ان کی نانی کو لفظ ’یار‘ بہت بُرا لگتا تھا اور یہ لفظ بار بار زبان سے نکالنے پر ان کو ایک مرتبہ ڈانٹ بھی پڑی تھی۔

نامور اداکارہ نے بتایا کہ ایک دن نانی کے سامنے میں نے ’نانی یار‘ اور ’اماں یار‘ کہہ دیا تو وہ غصے میں آگئیں، انہوں نے مجھ سے پوچھا لیا کہ ذرا ’یار‘ کا مطلب تو بتاؤ، میں نے کہا کہ مجھے تو نہیں پتا، نانی نے کہا کہ جب پتا چل جائے تو پھر میرے پاس آنا۔

ماہرہ خان نے قہقہہ لگاتے ہوئے بتایا کہ اس کے بعد میں سب سے پوچھنے لگی تھی کہ ’یار‘ کا مطلب کیا ہوتا ہے یار؟

انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ نانی کو ایک اور چیز بھی بُری لگتی تھی، اگر میں والدہ کے بارے میں کہوں کہ ’وہ آ رہی ہیں‘ تو وہ کہتی تھیں کہ اب تمہاری والدہ ’وہ‘ ہوگئیں ہاں، اب وہ تمہاری اماں نہیں رہیں کیا؟

ماہرہ خان نے گزشتہ ماہ ماموں کے انتقال پر جذباتی پوسٹ شیئر کی تھی جس میں اداکارہ نے لکھا تھا کہ انہوں نے اپنے اکلوتے ماموں کو کھو دیا، دو ہفتے قبل ماموں اکبر خان انتقال کر گئے۔

اداکارہ نے لکھا تھا کہ یہ تصور کرنا مشکل ہے کہ میرے زندگی سے بھرپور ماموں اب ہم میں نہیں رہے، میں نے سنا ہے سب کے ماموں بہت خاص ہوتے ہیں لیکن مجھے لگتا ہے کہ میرے ماموں سب سے زیادہ خاص تھے، انہوں نے ہمیں خوبصورت بچپن، اپنے والدین کو غیر مشروط محبت و احترام دیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan)

جذبانی پیغام میں انہوں نے لکھا تھا کہ ان کے مرحوم ماموں نہایت شفیق اور اور خوش مزاج انسان تھے جنہیں موسیقی کا شوق تھا، انتقال کو 2 ہفتے گزر گئے لیکن یوں لگتا ہے جیسے کل کی ہی بات ہے، یہ یقین کرنا مشکل ہے کہ وہ اب اس دنیا میں نہیں رہے۔