پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان کی نئے اور دلکش لباس میں تصاویر مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔
ماہرہ خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ ست دو عدد نئی تصاویر شیئر کیں جن میں اداکارہ کو نارنگی رنگ کی خوبصورت ساڑھی میں پوز دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
انہوں نے تصاویر کے کیپشن میں لکھا کہ ’آج کا دن کچھ خاص تھا‘۔
View this post on Instagram
تصاویر کو مداحوں کی جانب سے کافی پسند کیا جا رہا ہے۔ زیادہ تر انسٹاگرام صارفین ماہرہ خان کی ساڑھی کی تعریفیں کرتے ہوئے نظر آئے۔
ماہرہ خان نے گزشتہ سال اکتوبر میں اپنے قریبی دوست و بزنس مین سلیم کریم سے شادی کی۔
حال ہی میں بھارتی میڈیا کی جانب سے بتایا گیا کہ ملیالم فلم انڈسٹری کے اداکار و ہدایت کار پرتھوی راج کی فلم ‘لوسیفر’ کے سیکوئل ‘L2: Empuraan’ میں ماہرہ خان کو کاسٹ کیا جائے گا۔