پاکستانی فلموں اور ڈراموں کی معروف اداکارہ ماہرہ خان کو گھڑ سواری کے دوران خطرناک حادثہ پیش آگیا تاہم موقع پر موجود لوگوں نے انہیں بچا لیا۔
ماہرہ خان نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل سے ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں اداکارہ کو بیٹے کے ساتھ پاکستان کے شمالی علاقہ جات کی سیر کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
تصاویر پر مشتمل مذکورہ ویڈیو میں ماہرہ خان گھڑ سواری کرتے ہوئے بھی نظر آئیں۔
ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے ماہرہ خان نے کیپشن میں لکھا کہ یہ ایک عجیب سا تعلق ہے جو میں پہاڑوں سے محسوس کرتی ہوں، ایسا لگتا ہے جیسے وہ آپ سے باتیں کرتے ہیں، پہاڑ ہمیں احساس دلاتے ہیں کہ کتنا بھی دور چلے جاؤ لیکن مجھ سے چھوٹے ہی رہو گے۔
انہوں نے لکھا کہ یہاں بہت سکون ہے، اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ یہ کتنا ہی مشکل ہو جاتا ہے جب آپ اُن لوگوں سے گھرے ہوئے ہوں جو آپ سے محبت کرتے ہیں۔
حادثے کے بارے میں ماہرہ خان نے مداحوں کو بتایا کہ میں گھڑ سواری کے دوران ایک بہت بُرے حادثے کا شکار ہوتے ہوتے بچ گئی، وہاں میری مدد کو آنے والے اگر یہ پوسٹ پڑھ رہے ہیں تو میں اُن کی بے حد مشکور ہوں کہ انہوں نے میری مدد کی۔
ماہرہ خان نے اپنے ساتھ پیش آئے واقعے کے بارے میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کی۔ کمنٹ باکس میں فیز ان کی خیریت دریافت کر رہے ہیں۔