کراچی: پاکستانی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان کے ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے دوست کی مہندی میں ڈیزائنر حسن شہریار خان کے ساتھ ڈانس کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
حسن شہریار خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ویڈیو شیئر کی اور لکھا کہ میں اور ماہرہ خان دوست کی مہندی کی تقریب میں میڈم نور جہاں کے گانے پر رقص کررہے ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ماہرہ اور حسن شہریار کے علاوہ کمیار روکنی اور فیہا جمشید بھی گانے پر رقص کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔
ماہرہ خان اور حسن شہریار کے ڈانس کی ویڈیو کو مداحوں کی جانب سے بھی سراہا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل فرانس کے دارالحکومت پیرس میں پاکستانی سپر اسٹار ماہرہ خان کے ڈانس کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی، ماہرہ نے لبنانی اداکارہ کے ساتھ ڈانس کیا تھا۔
پیرس فیشن ویک کے دوران عالمی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے ملبوسات اور اسٹائل سے دنیا بھر میں موجود اپنے مداحوں کے دل جیتے اور خوب داد وصول کی تھی۔
اس سے قبل ماہرہ خان کی فیشن ویک کے دوران برطانوی اداکارہ ہیلن میرن کے ساتھ بھی رقص کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔