عالمی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی بازار میں برقع پہن کر گھومنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر میک اپ آرٹسٹ ظہیر بابر نے برقع میں ملبوس ویڈیو شیئر کیں جن میں ماہرہ خان کو برقع پہن کر گھومتے دیکھا جاسکتا ہے۔
ماہرہ خان نے دوستوں کے ساتھ رکشے کی سواری بھی کی۔
ویڈیو میں ماہرہ خان کے ہمراہ دیگر دوست بات کرتے دکھائی دیتے ہیں لیکن اداکارہ کوئی بات نہیں کررہیں اور انہیں پہچاننا بھی مشکل ہورہا ہے۔
ویڈیوز کو شیئر کرتے ہوئے میک اپ آرٹسٹ نے لکھا کہ وہ اپنی بلو باجی کے ہمراہ بہاول پور گھوم رہے ہیں۔
یہ واضح نہیں ہے کہ اداکارہ برقع میں بہاولپور میں کیوں موجود تھیں تاہم یہ بھی کہا جارہا ہے کہ وہ اپنی پہلی نیٹ فلکس فلم کی شوٹنگ کے سلسلے میں وہاں موجود ہیں۔
ماہرہ خان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے اور سے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔