رکشے میں بیٹھی خواتین پر کس کے کہنے پر تیزاب پھینکا گیا؟ اہم انکشاف

پشاور تیزاب

پشاور: خیبر پختونخوا کے مرکزی شہر پشاور میں آبدرہ روڈ پر رکشہ میں بیٹھی خواتین پر تیزاب پھینکنے والے مرکزی ملزم نے کس کے کہنے پر تیزاب پھینکا، اس حوالے سے اہم انکشاف ہوا۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا میں پولیس نے مرکزی شہر پشاور میں آبدرہ روڈ پر رکشہ سوار فیملی پر تیزاب پھینکنے والے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا۔

پولیس نے بتایا کہ ملزم نے متاثرہ خاتون کے سابق شوہر کے کہنے پر تیزاب پھینکا، ملزم عمراحسان کاتعلق گلبہارسےہے۔

ملزم سے موٹرسائیکل برآمد کرلی گئی ہے ، تیزاب گردی کاواقعہ6جولائی کوپیش آیا تاہم تفتیش جاری ہے۔

رکشے میں بیٹھی خاتون پر نوجوان نے تیزاب پھینک دیا، دل دہلا دینے والی فوٹیج

یاد رہے آبدرہ روڈ پر 2 موٹر سائیکل سوار نوجوانوں نے رکشے میں سوار ایک خاتون پر تیزاب پھینک کر فرار ہوگئے تھے۔

پشاور کے کیپیٹل سٹی پولیس افسر (سی سی پی او) نے بتایا کہ ٹاؤن آبدرہ روڈ پر رکشے میں خواتین پر تیزاب پھینکنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے ملزم کیخلاف ٹاؤن پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج ہے۔