اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’میں منٹو نہیں ہوں‘ کا چوتھا ٹیزر جاری کردیا گیا ہے۔
ڈرامہ سیریل ’میں منٹو نہیں ہوں‘ کے چوتھے ٹیزر میں اذان سمیع خان کے کردار کو دکھایا گیا ہے جس نے ناظرین کو جوش و خروش کو مزید بڑھا دیا ہے۔
ٹیزر سے اندازہ ہوتا ہے کہ اذان سمیع خان منفی کردار ادا کررہے ہیں جبکہ سجل علی کو یونیورسٹی کی طالبہ دکھایا گیا ہے۔
میگا کاسٹ پر مبنی ڈرامے کے جاری کیے گئے مختصر دورانیے کے ٹیزر سے اس کی کہانی سمجھنا مشکل ہے، تاہم عندیہ ملتا ہے کہ ڈرامے میں محبت، سماجی اقدار اور بدلتی ترجیحات سمیت پرانی روایات کو دکھایا جائے گا۔
میں منٹو نہیں ہوں میں ہمایوں سعید اور سجل علی کے علاوہ صائمہ نور، صنم سعید، اذان سمیع خان، نمیر خان، صبا فیصل، حاجرہ ہامین ودیگر شامل ہیں۔
ڈرامے کی کہانی تجربہ کار ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر نے لکھی ہے جبکہ ندیم بیگ نے اس کی ہدایت کاری کے فرائض ادا کیے ہیں۔
’میں منٹو نہیں ہوں‘ کو جلد ہی اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر کیا جائے گا۔