کراچی : فیڈرل بی ایریا میں 7سالہ ابان کے قتل کے واقعے کے مرکزی ملزم سفیان کو ایک دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں 7سالہ ابان کے قتل کے واقعے کے مرکزی ملزم سفیان کوجوڈیشل مجسٹریٹ وسطی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔
پولیس کی جانب سے ملزم کے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی ، عدالت نےملزم کوایک دن کےجسمانی ریمانڈ پر پولیس کےحوالے کردیا اور آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر سے پیش رفت رپورٹ بھی طلب کرلی۔
تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزم سفیان کی عمر 16 سال ہےاور وہ ابان کاکزن ہے، ملزم کا نفسیاتی معائنہ بھی کروانا ہے، مزیدتفتیش کرنی ہے،ملزم کاسی آر اوبھی کروانا ہے۔
تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ ملزم کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آچکی ہے، تھانہ یوسف پلازا میں مقتول کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج ہے۔