میں تو درفشاں سلیم کی مداح ہوگئی، نادیہ خان

نادیہ خان

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’جیسے آپ کی مرضی‘ میں درفشاں سلیم (علیزے) کی اداکاری کی اداکارہ نادیہ خان بھی مداح ہوگئیں۔

ڈرامہ سیریل ’جیسے آپ کی مرضی‘ میں میکال ذوالفقار (شیری)، درفشاں سلیم (علیزے)، علی سفینا، کرن ملک، جاوید شیخ، علی طاہر ودیگر اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔

جیسے آپ کی مرضی کی ہدایت کاری کے فرائض صبا حمید نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی نائلہ جعفری نے لکھی ہے۔

اداکارہ و میزبان نادیہ خان نے درفشاں کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ’وہ ڈرامے میں بہت نیچرل اداکاری کررہی ہیں جسے دیکھنے میں مزہ آتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ درفشاں سلیم کو جو کردار ملا ہے اسے وہ بہت اچھے سے نبھا رہی ہیں، میں تو ان کی فین ہوگئی ہوں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں درفشاں سلیم نے بتایا تھا کہ ’جیسے آپ کی مرضی‘ میں علیزے کے کردار کو مداحوں کی جانب سے پسند کیا جارہا ہے اور مثبت پیغامات مل رہے ہیں۔

اداکارہ نے کردار کو پسند کرنے پر مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا تھا۔

درفشاں نے مزید لکھا تھا کہ ان رشتوں، شادیوں سے باہر نکلیں جو سرخ جھنڈے ہیں، چاہے وہ مہینوں کے بعد ہو یا پھر سالوں کے بعد۔‘

ڈرامہ سیریل جیسے آپ کی مرضی کو ہر منگل اور بدھ کی رات 8 بجے اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر کیا جاتا ہے۔