شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مائرہ خان کا کہنا ہے کہ چاہتی ہوں کہ ٹام کروز مجھے فالو کرلے۔
اے آر وائی زندگی کے پروگرام ’دی نائٹ شو ود ایاز سموں‘ میں اداکارہ مائرہ خان نے شرکت کی اور شوبز کیریئر سے متعلق اظہار خیال کیا۔
مائرہ خان نے کہا کہ میں چاہتی ہوں انسٹاگرام پر مجھے سب فالو کرلیں تاکہ میرے فالوورز بڑھ جائیں، میزبان نے پوچھا کہ کوئی ایک سیلبرٹی جسے آپ چاہتی ہیں کہ وہ آپ کو فالو کرے۔؟
انہوں نے بتایا کہ چاہتی ہوں ٹام کروز مجھے فالو کرلے کیونکہ میں نے حال ہی میں ان کی فلم ’ٹاپ گن‘ دیکھی ہے۔
ایک سوال کے جواب میں مائرہ خان نے بتایا کہ پہلے لوگ مجھے ماہرہ خان سمجھ کر فون کرلیتے تھے لیکن اب ایسا نہیں ہوتا ہے، ایک دفعہ کو کہا گیا کہ آپ کا ایک بچہ بھی جسے آپ نے چھپایا ہوا ہے پھر میں نے کہا کہ وہ میں نہیں دوسری اداکارہ ماہرہ خان ہیں۔
مائرہ خان نے کہا کہ لڑکیاں لڑکوں سے بہتر گھر سنبھال سکتی ہیں، حالات، جذبات، سسرال سب سنبھال سکتی ہیں، ہر طرح کے جذبات سے لڑکیاں مردوں سے زیادہ مضبوط ہیں۔
اداکارہ نے مسکراتے ہوئے کہا کہ لڑکیاں سوائے گاڑی چلانے کے سب کچھ اچھا سنبھال سکتی ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں مائرہ خان نے کہا کہ سب اداکاراؤں کا فیشن کرنے کا طریقہ اچھا ہے سب ہی گروم ہوگئے ہیں، ماہرہ خان، اقرا عزیز، حرا مانی بھی اچھا فیشن کرتی ہیں۔