پشاور : جعلی بین الاقوامی ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا کیس میں محکمہ ٹرانسپورٹ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر آئی ٹی کو گرفتار کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والے ہوشیار ہوجائیں اور لائسنس بنوانے کسی بھی مشکوک پیشکش سے محتاط رہیں۔
بین الاقوامی ڈرائیونگ لائسنس ایک دستاویز ہے، جو آپ کو غیر ممالک میں قانونی طور پر نجی موٹر گاڑی چلانے کی اجازت دیتی ہے۔
پشاور میں جعلی بین الاقوامی ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا کیس میں اہم پیش رفت سامنے آیا۔
اینٹی کرپشن خیبرپختونخوا نے محکمہ ٹرانسپورٹ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر آئی ٹی مجاہد خان کو گرفتار کرلیا ، گرفتارمرکزی ملزم سے اہم انکشافات متوقع ہے۔
ایف آئی آر میں نامزد کمپیوٹر آپریٹر مراد کو پہلے گرفتار کیاجاچکا ہے ، ہانگ کانگ و آسٹریلیا سے لائسنس تصدیق کیلئے بھیجے گئے تھے۔
چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کی اجازت ملنے کے بعد گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔
اینٹی کرپشن کا کہنا تھا کہ تفتیش کے نتیجے میں انکوئری کا دائرہ مزید وسیع اور مزید گرفتاریاں بھی ہونے کا امکان ہے۔