کے ایم سی کی زمینوں سے متعلق میئرکراچی کا اہم فیصلہ

واقعہ کرم میں ہوا ہے لیکن کراچی کے شہریوں کو مشکل میں ڈالا ہوا ہے: مرتضیٰ وہاب

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ کے ایم سی کی زمینوں سے لیز کی مد میں ریکوری کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی زیرصدارت محکمہ لینڈ کا اجلاس ہوا جس میں لانڈھی کیٹل کالونی میں لیز کی مد میں ریکوری کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کے ایم سی کی زمینوں سے لیز کی مد میں ریکوری کا فیصلہ کیا ہے لانڈھی کیٹل کالونی سے لیز کی مد میں ریکوری کی شروعات کی جائے۔

میئر کراچی نے کہا کہ 752ایکٹر پر محیط لانڈھی کیٹل کالونی میں مختلف سائز کے 619 پلاٹ موجود ہیں محکمہ لینڈ کے ایم سی کی زمین کو فوری طور پر ریگولرائز کرے۔

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ زمینوں کی لیز سے حاصل کردہ رقم شہر کی بہتری پر خرچ کی جائے گی۔