کے-الیکٹرک کے شمسی توانائی منصوبوں کے حوالے سے اہم پیش رفت

کے الیکٹرک کے 640 میگاواٹ شمسی توانائی منصوبوں کے حوالے سے اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

امریکی معاشی جریدہ بلومبرگ کے مطابق کے-الیکٹرک کے شمسی توانائی کے پہلے منصوبے کیلئے نیلامی شروع ہوگئی ہے جو آئندہ ماہ تک مکمل ہوگی۔

کے الیکٹرک نے شمسی اور ونڈانرجی کے ہائبرڈبجلی کے منصوبے کے لئے پیشکشیں طلب کی ہیں۔

کے الیکٹرک کے شمسی توانائی کے منصوبوں سے پاکستان میں متبادل توانائی کی پیداوار دگنی ہوجائے گی۔ شمسی توانائی کی پیداوار میں دگنا اضافے سے مجموعی بجلی کی قیمت میں کمی کے امکانات ہیں۔

معاشی جریدہ کا کہنا ہے کہ کےالیکٹرک کی 5سال میں سسٹم میں 1200میگاواٹ بجلی شامل کرنے کی منصوبہ بندی ہے۔ کے الیکٹرک مہنگے ایندھن کی جگہ سستی بجلی پیدا کرنا چاہتی ہے۔