روزویلٹ ہوٹل کی نجکاری سے متعلق اہم پیشرفت

روز ویلٹ ہوٹل

اسلام آباد: روزویلٹ ہوٹل کی نجکاری کیلئے مزید مشاورت تک سمری مؤخر کر دی گئی۔

وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت کابینہ کی نجکاری کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں نجکاری کیلئے 1.2 ارب روپے کا بجٹ منظور کیا گیا ہے۔

اعلامیہ کے مطابق روزویلٹ ہوٹل کی نجکاری کیلئے ایوی ایشن منسٹری سے مزید مشاورت ہو گی اور مشاورت مکمل ہونے تک سمری موخر کی گئی ہے۔

سندھ انجینئرنگ لمیٹڈ کی نجکاری سے متعلق سمری بھی مؤخر کر دی گئی ہے۔ پاکستان انجینئرنگ کی نجکاری سے متعلق سمری کو بھی مؤخر کر دیا گیا۔

اجلاس میں ہاؤس بلڈنگ فنانس کمپنی کی نجکاری سےمتعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔ ہاؤس بلڈنگ فنانس کمپنی کی نجکاری کیلئے صرف ایک بولی موصول ہوئی۔ اجلاس میں ہاؤس بلڈنگ فنانس کمپنی کی نجکاری سنگل بولی کےساتھ منظور کی گئی۔

اجلاس میں سروسز انٹرنیشنل ہوٹل کی نجکاری کیلئے امور کا جائزہ لیا گیا۔ سب سےزیادہ بولی دینےوالےدہندہ کے نام اثاثے منتقل کرنےکی منظوری دی گئی۔