لندن: ساؤتھ ویلز میں یکے بعد دیگرے بم دھماکے

لندن کی کاؤنٹی ساؤتھ ویلز میں گیس دھماکے سے دو گھر تباہ ہوگئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ساؤتھ ویلز پولیس کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ موریسٹن میں فیلڈ کلوز اور کلائیڈچ روڈ کے سنگم پر واقع دو گھروں میں گیس دھماکے کی اطلاع ملی۔

فوری طور پر ریسکیو ٹیموں اور پولیس کی بھاری نفری کو متاثرہ علاقے میں بھیجا گیا، ابتدائی اطلاعات کے مطابق مشتبہ گیس دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں دو گھر مکمل تباہ ہوگئے جبکہ متعدد گھروں اور دکانوں کو نقصان پہنچا۔

واقعے میں تین افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ساؤتھ ویلز پولیس نے دھماکے کو بڑا واقعہ قرار دیتے ہوئے اطراف کے تمام سڑکوں کو مکمل سیل کردیا ہے جبکہ موریٹسن میں رہائش پزیر افراد کو دوسری جگہ منتقل کردیا ہے۔

حکام کے مطابق ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ آیا دھماکہ کس نوعیت کا تھا؟ اور اس کے کیا مقاصد تھے؟