کراچی کے آرجے مال سانحے کی تحقیقات میں بڑی پیشرفت ہوئی ہے۔ پولیس نےحادثے کے ذمہ دار 5 اہم افراد کو حراست میں لےلیا۔
تفصیلات کے مطابق زیرحراست افراد میں سافٹ ویئر ہاؤس کے مالک عمران عدنان، انتظامیہ کے سلطان اور فیضان شامل ہیں۔ پولیس نےمال کےسیکیورٹی انچارچ عابدشاہ کو بھی حراست میں لیا ہے۔
آگ لگنےکی وجوہات اور ابتدائی تفیتش میں بڑے انکشاف سامنے آئیں گے۔ زیرحراست افراد کو باقاعدہ گرفتار کیا جائے گا۔ چوتھی منزل پر کال سینٹر اور سافٹ ویئرہاؤس موجود تھا۔
بلڈنگ میں قواعدوضوابط کی دھجیاں اڑائی گئی ہیں۔ زیرحراست افراد مبینہ طور پر سانحے کے ذمہ دار ہیں۔ گرفتاری کے بعد مزید تفتیش کاعمل شروع کیاجائےگا۔