آف شورہولڈنگ کمپنی کی کے الیکٹرک کو ٹیک اوور کرنے کی تیاری

640 میگاواٹ قابل تجدید توانائی منصوبے کے الیکٹرک

کراچی :  آف شورہولڈنگ کمپنی نے کے الیکٹرک کے 53.8 فیصد شیئر خرید کر ٹیک اوور کرنے کیلئے قانونی کارروائی شروع کر دی۔

تفصیلات کے مطابق ایک آف شورہولڈنگ کمپنی نے کے الیکٹرک کو ٹیک اوور کرنے کیلئے قانونی کارروائی شروع کر دی۔

خبر رساں ایجنسی رائٹرز نے کہا کہ انفراسٹرکچر اینڈ گروتھ کیپٹل فنڈ نے کے ای ایس پی کے تیریپن اعشاریہ آٹھ فیصد شیئر خرید لئے ہیں، اب پاکستان میں انفراسٹرکچر اینڈ گروتھ کیپٹل فنڈ کے الیکٹرک میں چھیاسٹھ اعشاریہ چار فیصد شیئر کا مالک ہے۔

رائٹرز کا کہنا تھا کہ کے ای ایس پی کیمین آئی لینڈ میں ایک رجسٹرڈ کمپنی ہے، انفراسٹرکچر اینڈ گروتھ کیپٹل فنڈ نے کے ای ایس پی کو کیمین آئی لینڈ کورٹ میں بند کرنے کیلئے درخواست دیدی ہے۔

کے الیکٹرک کے ترجمان نے رائٹرز سے گفتگو میں  کہا کہ نہ تو میں پٹیشن کے مندرجات سے واقف ہوں اور نہ ہی تبصرہ کرنے کی پوزیشن میں ہوں۔

باقی شیئر ہولڈرز کے ای ایس پی پاور لمیٹڈ، سعودی اور کویت کی الجومیہ پاور کمپنی اور ڈینم انویسٹمنٹ نے بھی جواب رائٹرز کےاس سوال کا کوئی جواب نہیں دیا۔

چین کی کمپنی شنگھائی الیکٹرک ان قانونی رکاوٹوں کی وجہ سے کے الیکٹرک کو خریدنہیں پا رہی تھی۔