والد کی موت کے بعد ملائکہ اروڑا کی پہلی انسٹاگرام پوسٹ وائرل

ملائکہ اروڑا کے والد انیل مہتا کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف

ممبئی: بالی وڈ کی معروف اداکارہ ملائکہ اروڑا کی والد انیل اروڑا کی خودکشی میں موت کے بعد پہلی انسٹاگرام پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ملائکہ اروڑا نے انسٹاگرام پر پوسٹ میں لکھا کہ اپنے پیارے والد کی موت کا اعلان کرتے ہوئے بہت دکھ ہو رہا ہے، وہ ایک نرم مزاج شخص، عقیدت مند دادا، ایک پیار کرنے والے شوہر اور ہمارے بہترین دوست تھے۔

اداکارہ نے مزید لکھا کہ ہمارا خاندان اس نقصان سے گہرے صدمے میں ہے اور ہم اس مشکل وقت میں میڈیا اور خیر خواہوں سے رازداری کی درخواست کرتے ہیں، مشکل وقت میں آپ کی حمایت اور احترام قابل تعریف ہے۔

آج صبح ملائکہ اروڑا کے والد انیل کی خودکشی کی خبر سے اداکارہ کے چاہنے والوں کو دھچکا لگا۔ متوفی نے گھر کی چھت سے چھلانگ لگا کر زندگی کا خاتمہ کیا۔

پولیس نے تحقیقات مکمل کر لیں اور واقعے کو خودکشی قرار دے دیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Malaika Arora (@malaikaaroraofficial)