لاہور : اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد بھچر کا کہنا ہے کہ آرٹیکل 6 لگا کردیکھیں حکومت کو دن میں تارے نظرآجائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد بھچر نے مڈی پی ٹی آئی ملک کی سب سے بڑی جماعت ہے، تحریک انصاف پر پابندی نہیں لگائی جاسکی۔
اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ آرٹیکل 6 لگا کردیکھیں حکومت کو دن میں تارے نظرآجائیں گے، چچا اور بھتیجی کی حکومتوں کے دن گنے جاچکے ہیں، یہ پنجاب عوام کو ریلیف پہنچانے میں ناکام ہو چکی ہیں۔
انھوں نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے اسمبلیوں میں آئے ہیں، آج علامتی بھوک ہڑتال کیمپ لگانے جارہے ہیں، بھوک ہڑتالی کیمپ کےدائرہ کار اور اوقات بھی بڑھائیں گے۔
ملک احمد خان نے کہا کہ کل گوجرانولہ میں بجلی بل کو لیکر ایک بھائی نے دوسرے کو قتل کر دیا ، اس قتل کی ذمہ دار پنجاب کی وزیراعلیٰ ہیں۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی کی پریس کانفرنس کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی نے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا اور کل ہمارے ارکان کی حاضری کو شمار کیا،آپ چاہیں توہمارے سارے ارکان کو معطل کردیں، مریم نواز یا شریف خاندان کیخلاف احتجاج نہیں روک سکتے۔
اپوزیشن لیڈر نے مزید بتایا کہ حکومتی ارکان گاڑیوں پراسمبلی میں جاتے ہیں، اپوزیشن ارکان کو گیٹ سےپیدل جانے کا کہا گیا، آپ کی بلڈنگ کی ہمیں ضرورت نہیں کیونکہ جمہوری اقدار کی پیروی نہیں ہورہی۔