لاہور : بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر سلم اقبال کی جگہ ملک احمد خان بھچر کو پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نامزد کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے تقرریوں کااعلان کردیا، جس میں بتایا کہ پنجاب اسمبلی میں ملک احمدخان بھچر اپوزیشن لیڈرنامزد کیا گیا ہے جبکہ معین ریاض قریشی کو ڈپٹی اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی نامزد کیا۔
حامد رضا نے بتایا کہ اپوزیشن لیڈر کیلئے نامزد اسلم اقبال کو حلف نہیں لینےدیاجارہا، بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر اسلم اقبال کی مشاورت سے ملک احمد کو اپوزیشن لیڈرنامزد کیا۔
صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا تھا کہ معین ریاض قریشی کو ڈپٹی اپوزیشن لیڈر نامزد کیاگیا ،میاں اسلم اقبال حلف اٹھانے کےبعد اپوزیشن لیڈرہوں گے۔