لاہور: اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھچر کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے تحریک شروع کررہے ہیں۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد بھچر نے کہا کہ ہمارے دفتر پر حملہ کیا گیا، بانی پی ٹی آئی کو گرفتار کیا گیا، ہمیں ووٹ ہی ان کی رہائی کے لیے ملے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی پر پابندی عائد نہیں کی جاسکتی، پابندی کی باتیں کرنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔
گزشتہ دنوں ملک احمد بھچر کا کہنا تھا کہ چچا، بھتیجی کو بتانا چاہتا ہوں کہ آپ کے دن گنے جاچکے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ آپ نے عوام کا ووٹ چوری کیا اور فارم 47 سے آئے ہیں، آپ کو بانی پی ٹی آئی کے کیسز ختم ہونے کا ڈر ہے۔
ملک احمد بھچر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی پر پابندی کی بات کرنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں، ہم عدالت جائیں گے اور سڑکوں پر بھی نکلیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ میں ان کو مسلط کرنے والوں سے بھی یہی کہوں گا کہ اس ملک پر رحم کرو۔
اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ کیا آپ سمجھتی ہیں آپ کو عوام نے منتخب کیا ہے۔ آپ اداروں پرحملہ کررہی ہیں۔ سپریم کورٹ پرآپ نے فزیکل حملہ کیا۔