انسان اور کتے کے درمیان دوستی کا رشتہ بہت پرانا ہے اور جب کتا پالتو بھی ہو تو مالک اس کے نخرے بھی اٹھاتا ہے اور ہر بات مانتا ہے۔
ایک ایسے ہی رشتے کی مثال کے بارے میں ہم آج آپ کو بتانے جارہے ہیں، جس کی خاص بات کتے کا رحم دل ہونا بھی ہے جس کی وجہ سے مالک کو پریشانی تو ہوتی ہے لیکن وہ اپنے پالتو کتے کی ضد کے سامنبے بے بس ہوجاتا ہے۔
یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں ایک شخص مچھلیاں پکڑنے کیلئے ایک چبوترے پر بیٹھا ہے اس دوران اس کے کانٹے میں ایک چھوٹی سی مچھلی پھنس جاتی ہے جسے وہ نکال کر پاس رکھے پیالے میں ڈال دیتا ہے۔
Awwwwwww ❤️pic.twitter.com/ESAk8lNOhg
— Figen (@TheFigen_) July 11, 2023
اسی دوران وہاں موجود کتا مچھلی کو دیکھتا ہے اور پیالے کے قریب آتا ہے اسے سونگھتا ہے اور مچھلی کو زندہ دیکھ کر اسے آزاد کرنے کے لیے پیالے کو پانی میں پھینک دیتا ہے یہ منظر دیکھ کر وہ شخص بھی حیران رہ جاتا ہے۔
یہ کتے کی طرف سے دکھایا گیا ایک انتہائی غیر متوقع رویہ تھا کیونکہ اس نے نہ صرف یہ محسوس کیا کہ مچھلی زندہ ہے اور اس نے فوری طور پر پیالے کو پانی میں دھکیل دیا، کتے کا مالک پیالا اٹھانے کیلئے تالاب کی جانب جاتا ہے تو کتا زبردستی اسے جانے سے روک لیتا ہے۔
اس ویڈیو کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر 2 ملین سے زائد لوگوں نے دیکھا اور پسند کیا، سوشل میڈیا صارفین اس کتے کو ہیرو قرار دے رہے ہیں۔