بیچ سمندر میں وہیل مچھلی کا کشتی پر حملہ

بیچ سمندر میں وہیل مچھلی کا کشتی پر حملہ

سڈنی: آسٹریلیا میں فشنگ کے دوران وہیل مچھلی نے کشتی پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور دوسرا زخمی ہوگیا۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق پولیس نے بتایا کہ سڈنی کے ساحل سے دور باٹنی بے کے مقام پر ایک شخص کو بے ہوشی کی حالت میں ریسکیو کیا لیکن وہ اسی دوران ہلاک ہوگیا۔

پولیس کے مطابق سمندر سے دوسرے شخص کو بھی ریسکیو کیا گیا جو اس وقت اسپتال میں زیرِ علاج ہے اور اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

وہیل مچھلی کی جانب سے حملہ اُس وقت کیا گیا جب دونوں افراد فشنگ میں مصروف تھے۔ وہیل مچھلی نے کشتی کے بالکل نیچے آ کر غوطہ لگایا جس کے نتیجے میں دونوں افراد سمندر میں جا گرے۔

وہاں سے گزرنے والی ایک اور کشتی میں سوار افراد نے واقعے سے متعلق پولیس کو اطلاع کی جس کے بعد امدادی کارروائی کی گئی۔

آسٹریلیا کی وسیع ساحلی پٹی میں 10 بڑی اور 20 چھوٹی وہیل مچھلیاں پائی جاتی ہیں۔ یہاں وہیل کے حملوں میں انسانی اموات معمول کی بات ہے ہیں۔