بھارت میں جھگڑے کے بعد شہری کو گاڑی کے بونٹ پر گھسیٹنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلورو میں ایک شخص کو ٹیکسی کے ذریعے تقریباً 400 میٹر تک گھسیٹا گیا جب گاڑیوں کے تصادم کے بعد ڈرائیور کے درمیان جھگڑا ہوا تھا۔
یہ واقعہ 15 جنوری کو بنگلورو کے مارما مندر سرکل سے رپورٹ کیا گیا تھا۔
واقعے کی ویڈیو جو کہ سیکیورٹی میں ریکارڈ کی گئی تھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔
رپورٹ کے مطابق دونوں گاڑیوں کے درمیان تصادم کے بعد ایک کیب ڈرائیور اور دوسری کار کے ڈرائیور کے درمیان جھگڑا ہوا تھا۔
کار ڈرائیور اشوتھ پھر گاڑی کو روکنے کے لیے ٹیکسی کے بونٹ پر چڑھ گیا، لیکن منیر جو ٹیکسی چلا رہا تھا اس نے گاڑی نہیں روکی۔
کچھ راہگیروں کی مداخلت کے بعد ہی منیر نے ٹیکسی روک دی۔
پولیس نے کہا کہ منیر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور تفتیش جاری ہے۔