شمالی امریکی ملک میکسیکو میں شوہر نے بیوی کا لرزہ خیز قتل کرنے کے بعد نہ صرف اس کا مغز نکالا بلکہ اسے پکار کر پراٹھے کے ساتھ کھا کر اپنی بھوک بھی مٹائی۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق پولیس نے 29 جولائی کو گھر کے اندر بیوی کا لرزہ خیز قتل کرنے والے 32 سالہ ملزم الوارو کو حراست میں لے لیا۔ ملزم پیشے کے لحاظ سے ایک بلڈر ہے۔
ملزم نے پولیس کو ابتدائی بیان دیتے ہوئے اعتراف جرم کرلیا۔ اس نے بتایا کہ قتل کرنے کیلیے شیطان نے مجھ پر دباؤ ڈالا تھا۔
مقتولہ کی شناخت 38 سالہ ماریا کے نام سے ہوئی جس سے ملزم نے ایک سال قبل شادی کی تھی۔ جوڑے کی پانچ بیٹیاں ہیں جن کی عمریں 12 سے 23 سال کے درمیان ہیں۔
الوارو نے ماریا کا قتل کرنے کے بعد اس کا مغز نکالا اور اسے پکا کر پراٹھے کے ساتھ کھا گیا جبکہ مقتولہ کی کھوپڑی کو گھر میں بطور ایش ٹرے (Ashtray) استعمال کیا۔ اس نے مقتولہ کے جسم کے ٹکڑے ٹکڑے کیے اور انہیں پلاسٹک کے تھیلے میں رکھ کر محفوظ کیا۔
مقتولہ کی والدہ نے اپنے بیان میں بتایا کہ ماریا کو قتل کرنے کے دو روز بعد الوارو نے اپنی سوتیلی بیٹی سے رابطہ کر کے اعتراف جرم کیا، اس نے کہا کہ وہ گھر آکر والدہ کے جسم کے ٹکڑے لے جائے۔
الوارو نے ماریا کا قتل کرنے کیلیے چاقو، چھینی اور ہتھوڑے کا استعمال کیا۔ پولیس نے معاملے کی مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا۔