پیٹرول کی بڑھتی قیمت سے تنگ شہری نے انوکھا حل ڈھونڈ نکالا

کورونا لاک ڈاؤن نے جہاں لوگوں کی مشکلات میں اضافہ کیا وہیں کچھ لوگ نوکریوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اور زیادہ تر کا کاروبار تباہ ہوگیا۔

بھارت کی ریاست مہاراشٹر سے تعلق رکھنے والے شیخ یوسف کا کہنا ہے کہ اسے لاک ڈاؤن اور پیٹرولیم کی بڑھتی قیمت نے گھوڑے پر سفر کرنے پر مجبور کر دیا۔

شیخ یوسف اورنگزیب آباد میں واقع کالج کی لیب میں اسسٹنٹ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی موٹر سائیکل خراب ہوگئی تھی، پبلک ٹرانسپورٹ کا حال بھی برا ہے اور اوپر سے ہر روز پیٹرول کی قیمت میں اضافہ ہو رہا ہے جس کی وجہ سے گھوڑا خریدنا پڑا۔

انہوں نے بتایا کہ میں نے 40 ہزار روپے کا گھوڑا خریدا اور اس دن سے اس پر سفر کر رہا ہوں۔ شیخ یوسف نے اپنے گھوڑے کو ”جگر“ کا نام دیا ہے۔

شیخ یوسف نے کہا کہ میں نے یہ گھوڑا لاک ڈاؤن کے دوران خریدا، میری موٹر سائیکل کسی کام کی نہیں رہی، پبلک ٹرانسپورٹ بھی نہیں چل رہی تھی۔

انہوں نے سفر کرنے کے لیے گھوڑا ایک مناسب انتخاب ہے، یہ ہمیں صحت مند اور فٹ رکھتا ہے۔