شہری نے 95 سال کی عمر میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کرلی

برطانوی شخص ماسٹرز ڈگری

پڑھائی کے لیے کوئی عمر نہیں ہوتی اگر علم حاصل کرنے کا شوق ہو تو عمر کے کسی بھی حصے میں ڈگری حاصل کی جاسکتی ہے۔

برطانیہ میں 95 سالہ ڈیوڈ مارجوٹ نے بالآخر ماسٹرز کی ڈگری مکمل کرلی ہے۔

سرے کے سابق نفسیات دان ڈیوڈکنگسٹن یونیورسٹی سے ماسٹرز کرنے والے معمر ترین طالبعلم بن گئے ہیں۔

ریٹائرڈ نفسیات دان ڈیوڈ مارجوٹ نے ڈاکٹر بننے کے 72 سال بعد کنگسٹن یونیورسٹی سے ماڈرن یورپیئن فلاسفی میں ایم اے کی ڈگری لی،وہ اب ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

ڈاکٹریٹ کی ڈگری مکمل ہونے تک ڈیوڈ مارجوٹ کی عمر 102 سال ہوجائے گی۔