ساتویں پاس شخص کی انوکھی ایجاد : حیرت انگیز ویڈیو

بائیک

تعلیم اور ڈگری نہ ہونے کے باوجود ایک شخص نے الیکٹرک رنگ بائیک بنا کر دیکھنے والوں کو حیران کردیا، اس حیرت انگیز ایجاد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

کچھ نیا کرنے اور دوسروں سے ذرا مختلف سوچنے میں نہ تو عمر اور نہ ہی آپ کی تعلیم رکاوٹ بن سکتی ہے، کچھ لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں جنہوں نے ڈگریاں تو حاصل نہیں کیں لیکن اپنی قابلیت کے بل بوتے پر کچھ ایسا ضرور کیا ہے جس کی پوری دنیا تعریف کرتی ہے۔

ایسے ہی ایک شخص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس کی اختراعی الیکٹرک رنگ بائیک کی ناقابل یقین موٹر سائیکل نے بہت سے لوگوں کو متاثر کیا ہے۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی اس ویڈیو میں نظر آنے والے نٹو بھائی ساتویں پاس ہیں لیکن ان کا کام کسی قابل انجینئر سے کم نہیں ہے۔ انہوں نے یہ انوکھی (جوگاڑ سے بنی منفرد موٹر سائیکل) الیکٹرک رنگ والی بائیک بنائی ہے۔ سورت کے رہائشی نٹو بھائی نے بغیر کسی تربیت یا کورس کے کاروں کی مرمت کا کام شروع کیا۔ 65 سالہ نٹو بھائی گزشتہ 42سال سے کاروں کی مرمت کا کام کر رہے ہیں۔

ویڈیو پر تقریباً ایک لاکھ سے زیادہ لائکس آچکے ہیں اور لوگ تبصرے کرتے ہوئے نٹو بھائی کی تعریف کرتے نہیں تھک رہے۔ ایک صارف نے لکھا کہ ان میں حیرت انگیز تخلیقی صلاحیت ہے۔