ویڈیو: 20 روپے کے تنازع پر شہری تیز رفتار ٹرین کے سامنے آگیا

سوشل میڈیا پر ایک انتہائی ناخوشگوار ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں ایک شخص چلتی ٹرین کے سامنے کھڑا ہو جاتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کی ریاست اتر پردیش کے شہر اٹاوہ میں شہری کا ریلوے ٹریک سے متصل دکان پر جھگڑا ہوگیا۔

شہری اور دکاندار کے درمیان 20 روپے کو لے کر تنازع کھڑا ہوا۔ دونوں میں تلخ کلامی ہوئی اور پھر دکاندار نے شہری کی پٹائی کر دی۔

شہری دل برداشتہ ہو کر ریلوے ٹریک پر کھڑا ہوگیا اور چند ہی سیکنڈز بعد تیز رفتار ٹرین اسے روندتے ہوئے گزر گئی۔

اس دوران وہاں کافی لوگ کھڑے تماشا دیکھ رہے تھے لیکن کسی نے بھی اس کو انتہائی قدم اٹھانے سے نہیں روکا۔

پولیس نے سات افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سلیم نامی شخص نے دکان سے 20 روپے چوری کرنے کی کوشش کی جس پر جھگڑا ہوا۔