باپ نے معمولی بات پر بیٹے کی جان لے لی

بھارت میں نشے میں دھت باپ نے فون پر تیز آواز میں بات کرنے پر بیٹے کی جان لے لی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست مہاراشٹر کے ضلع ناگپور کے گاؤں میں باپ نے مبینہ طور پر 28 سالہ بیٹے کو فون پر اونچی آواز میں بات کرنے پر بحث و تکرار کے بعد قتل کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ پیر کو ناگپور شہر سے تقریباً 30 کلو میٹر دور پیرا گاؤں میں پیش آیا، بیٹے نے اسپتال میں دوران علاج دم توڑ دیا۔

پولیس نے بتایا ہے کہ کاکڑے نے بیٹے سورج کو اسٹیل کی چھڑی سے مارا تھا جب اس نے فون پر تیز آواز میں بات کی تھی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق جب یہ واقعہ پیش آیا تو باپ اور بیٹا نشے میں دھت تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم باپ کو گرفتار کرکے قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔