آئی فون 15 آن لائن منگوانے والے نوجوان کے ساتھ ہاتھ ہوگیا

آئی فون 15 آن لائن منگوانے والے نوجوان کے ساتھ ہاتھ ہوگیا

بھارت کی ریاست مدھیہ پردیش سے تعلق رکھنے والے نوجوان کو آن لائن سروس کے ذریعے آئی فون 15 آرڈر کرنا مہنگا پڑ گیا۔

این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اجے راجاوت نامی نوجوان نے ریاست کے یوم جمہوریہ پر فلپ کارٹ کمپنی کے ذریعے آئی فون 15 آرڈر کیا تھا لیکن اسے انتہائی بُرے تجربے کا سامنا کرنا پڑا۔

اجے راجاوت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر نئے فون کی ان باکسنگ ویڈیو شیئر کی اور دعویٰ کیا کہ اسے خراب فون موصول ہوا ہے۔

اس نے لکھا کہ میں نے 13 جنوری کو آئی فون 15 آرڈر کیا تھا جو مجھے 15 جنوری کو موصول ہوا، فلپ کارٹ نے خراب آئی فون 15 ڈیلیور کیا جس کا باکس بھی جعلی ہے، شکایت کے باوجود وہ اسے واپس نہیں لے رہے۔

اجے راجاوت نے ایک تصویر بھی شیئر کی جس میں ایپل کمپنی کی جانب سے خبردار کیا جا رہا ہے کہ فون میں اصلی بیٹری موجود نہیں ہے۔

اس پر دیگر ایکس صارفین نے جہاں ایپل کو آڑے ہاتھوں لیا وہیں فلپ کارٹ پر بھی خوب تنقید کی۔

بعدازاں، فلپ کارٹ نے اجے راجاوت کے ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے معذرت کی۔ کمپنی نے کہا کہ آپ اپنی تشویش کو دور کرنے کیلیے ہم پر بھروسہ رکھیں، اپنے آرڈر کی آئی ڈی ہمیں دیں۔