نوجوان کی بیمار دادا کو بائیک پر بٹھا کر اسپتال میں انٹری، ویڈیو وائرل

نوجوان کی بیمار دادا کو بائیک پر بٹھا کر اسپتال میں انٹری، ویڈیو وائرل

بھارت کی ریاست مدھیہ پردیش میں نوجوان کی بیمار دادا کو موٹر سائیکل پر بٹھا کر اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں لانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سردار ولبھ بھائی پٹیل ڈسٹرکٹ اسپتال میں ریکارڈ کی گئی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب گردش کر رہی ہے جس میں نوجوان موٹر سائیکل سمیت ایمرجنسی وارڈ میں کھڑا ہے۔

نوجوان کی شناخت دیپک گپتا کے نام سے ہوئی جو ضلع تکوریہ ٹولہ کا رہائشی ہے۔ اسٹریچرز اور دیگر سہولیات ہونے کے باوجود مریض کو اس طرح لانے کا اقدام زیرِ بحث ہے۔

اسپتال انتظامیہ کی جانب سے اب تک اس پر کوئی اعتراض سامنے نہیں آیا۔ ضلعی میڈیکل افسر کے مطابق گارڈ نے مجھے اس بارے میں فوراً اطلاع دی۔

انہوں نے کہا کہ میرے خیال سے مریض کو اسپتال لانا بہت ضروری تھا نوجوان نے جان بوجھ کر اس طرح نہیں کیا۔