شوہر نے زہریلا حلوہ کھلا کر بیوی اور شیر خوار بچے کو مار ڈالا

شوہر نے زہریلا حلوہ کھلا کر بیوی اور شیر خوار بچے کو مار ڈالا

بھارت میں شوہر نے اجتماعی خودکشی کے غرض سے حلوے میں زہر ملا کر فیملی کو کھلا دیا جس سے اس کی بیوی اور شیر خوار بچہ ہلاک ہو گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق افسوسناک واقعہ ریاست راجستھان کے شہر جے پور میں پیش آیا۔ 30 سالہ منوج شرما نے خراب مالی حالات سے تنگ آ کر کئی لوگوں سے قرض لیا جسے واپس کرنے کیلیے وہ اکثر پریشان رہتا تھا۔

اتوار کی شام اس نے فیملی کے ہمراہ خودکشی کرنے کا ارادہ کیا اور اس کیلیے وہ بازار سے حلوہ اور زہر خرید لیا۔ اس نے بیوی اور شیر خوار بچے سمیت حلوہ کھایا جبکہ اس کی بیٹی نے کھانے سے انکار کیا تو منوج نے اسے چوکلیٹ میں زہر ملا کر کھلا دیا۔

زہریلا حلوہ کھانے سے اس کی بیوی اور شیر خوار بچہ موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ باپ بیٹی کی طبیعت بگڑ گئی۔ پڑوسی نے منوج اور اس کی بیٹی کو اسپتال منتقل کیا جہاں دونوں تشویشناک حالت میں زیرِ علاج ہیں۔

پولیس کے مطابق منوج شرما فیملی کے ہمراہ کرائے کے مکان میں رہتا ہے اور بے روزگار ہے، اس نے کئی لوگوں سے قرض لے رکھا ہے جس کی ادائیگی نہ کر پانے پر اس نے خاندان کے ہمراہ خودکشی کی کوشش کی۔