مانچسٹر: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان مانچسٹر ٹیسٹ میں پہلی بار ٹی وی امپائر نو بال کی کال دے گا۔
کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق آئی سی سی ورلڈ کپ سپر لیگ ایونٹ میں اس ٹیکنالوجی کو کامیابی سے آزما چکا ہے اور سیریز میں ٹیکنالوجی کے استعمال کا مقصد اسے مستقبل کے لیے جانچنا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ٹیسٹ سیریز کے نتائج آئی سی سی کی چیف ایگزیکٹو کمیٹی کو بھیجے جائیں گے جو اس بات کا فیصلہ کرے گی کہ آیا اس ٹیکنالوجی کو مستقبل بنیادوں پر ٹیسٹ چیمپئن شب کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے یا نہیں۔
Front foot no ball technology to be used in ICC World Test Championship series featuring England and Pakistan, with the support of both teams. Performance of the technology in these Tests will be reviewed before any decisions taken on its future use in Test cricket. pic.twitter.com/9j9N9Jows2
— ICC Media (@ICCMediaComms) August 5, 2020
آئی سی سی کی جانب سے بھی سوشل میڈیا پر اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ دونوں ٹیموں کی معاونت کے بعد پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے دوران اس ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ ماضی میں ٹیسٹ میچز کے دوران فیلڈ امپائرز کی جانب سے فرنٹ فٹ نوبالز کی بڑے پیمانے پر جانچ کے بعد اب فیصلہ کیا ہے کہ ٹی وی امپائر فرنٹ فٹ کی نوبال کی کال پر فیؒڈ امپائر کو فوری طور پر الرٹ کرے گا۔