شوہر نے بیوی اور ڈیرے کے مالک کو اینٹوں کے وار سے قتل کردیا

شوہر نے بیوی اور ڈیرے کے مالک کو اینٹوں کے وار سے قتل کردیا

منڈی بہاءالدین : ایک ڈیرے سے خاتون اور مرد کی لاشیں برآمد ہوئیں ، خاتون کے شوہر نے بیوی اور ڈیرے کے مالک کو اینٹوں کے وار سے قتل کیا۔

تفصیلات کے مطابق ضلع منڈی بہاءالدین کے علاقے بھکھی کے قریب واقع ایک ڈیرے سے خاتون اور مرد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، جنہیں مبینہ طور پر اینٹوں کے وار سے قتل کیا گیا۔

پولیس نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات میں خاتون کے شوہر نے بیوی اور ڈیرے کے مالک کو قتل کیا اور موقع سے فرار ہو گیا۔

مزید پڑھیں : شوہر نے غیرت کے نام پر بیوی کو آگ لگادی

پولیس حکام کا کہنا تھا کہ واقعے کے بعد جائے وقوعہ کو سیل کر کے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں، جبکہ مقتولین کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعہ گھریلو تنازع یا ذاتی رنجش کا شاخسانہ ہو سکتا ہے تاہم پولیس نے تفتیش کا دائرہ وسیع کر دیا ہے اور فرار ہونے والے ملزم کی تلاش جاری ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جلد قاتل کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔