کرکٹ میں ان دنوں منکڈ آؤٹ کرنے کا چلن کافی عام ہوگیا ہے اور اس میں اکثر وہ بیشتر افغانستان کے کھلاڑی ملوث پائے جاتے ہیں۔
افغانستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے بعد اب ان کی انڈر 19 ٹیم کے کپتان نصیر خان معروف خیل بھی نیوزی لینڈ کے بیٹر کو منکڈ آؤٹ کرنے پر سرخیوں میں ہیں۔ 23 جنوری کو آئی سی سی انڈر19 کرکٹ ورلڈکپ کے گروپ ڈی کے میچ میں انھوں نے مخالف بیٹر کو اس طرح آؤٹ کیا تھا۔
انڈر19 میچز میں اب تک پانچ بار بولرز کی جانب سے حریف بیٹرز کو منکڈ کرنے کا واقعہ پیش آچکا ہے۔ افغان پلیئرز کی جانب سے ایسا دوسری بار کیا گیا ہے اس سے قبل 2020 کے انڈر19 ورلڈکپ میں نور احمد نے پاکستانی بیٹر محمد ہریرہ کو 64 کے اسکور پر منکڈ کیا تھا۔
کوارٹر فائنل میچ میں پاکستان ٹیم افغانستان کےخلاف ہدف کا تعاقب کررہی تھی۔ اس وقت پاکستان کا اسکور 3 وکٹوں کے نقصان پر 127 تھا جب نور احمد نے یہ حرکت کی۔
تاہم افغان اسپنر کی جانب سے اس غیراخلاقی حرکت کے باوجود پاکستان انڈر19 ٹیم یہ میچ جیتنے میں کامیاب رہی تھی جبکہ ہریرہ کو مین آف دی میچ بھی قرار دیا گیا تھا۔
🚨 MANKAD 🚨
Noor Ahmed used the Mankad mode of dismissal to see off Pakistan's well-set Muhammad Hurraira for 64!
What do you make of it? 👇 #U19CWC | #AFGvPAK | #FutureStars pic.twitter.com/DoNKksj1KN
— ICC Cricket World Cup (@cricketworldcup) January 31, 2020
ویسٹ انڈین انڈر 19 ٹیم کے رکن کیمو پال نے بھی 2016 کے ایونٹ کے دوران مخالف بیٹر کو منکڈ کیا تھا۔
ویسٹ انڈیز کو اس میچ میں زمبابوے کے خلاف لازمی فتح کی ضرورت تھی، زمبابوے کا اسکور 9 وکٹوں کے نقصان پر 224 تھا تب کیمو نے مخالف بیٹر کو منکڈ کرکے اپنی ٹیم کو فتح دلادی تھی۔