ممبئی: مشہور بالی وڈ اداکار منوج باجپائی کے ریاست بہار کے ضلع مغربی چمپارن سے آئندہ انتخابات میں حصہ لینے کی حقیقت سامنے آگئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پچھلے چند روز سے خبریں گردش کر رہی ہیں کہ منوج باجپائی ریاست بہار سے لوک سبھا کے انتخابات میں حصہ لیں گے۔
ایک نیوز ویب سائٹ کی جانب سے سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس پر ٹوئٹ کی گئی کہ لوک سبھا الیکشن میں منوج باجپائی اپوزیشن اتحاد کی جانب سے الیکشن میں حصہ لینے والے ہیں، لیکن اس کے باوجود بی جے پی جیتے گی۔
متعلقہ: کیا کنگنا رناوت بی جے پی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گی؟
جب مذکورہ ٹوئٹ اداکار تک پہنچی تو انہوں نے اپنے ردعمل کا اظہار کیا۔ منوج باجپائی نے جوابی ٹوئٹ میں نیوز ویب سائٹ کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’اچھا بتائیں یہ بات آپ کو کس نے بتائی یا پھر خواب آیا تھا، بتائیں بائتیں۔‘
بالی وڈ اسٹار کے ردعمل نے نہ صرف الیکشن لڑنے کی خبروں کی تردید کی بلکہ یہ بھی واضح کر دیا کہ وہ اپوزیشن اتحاد کے امیدوار نہیں ہیں۔
Achcha ye bataiye ye baat kisne bola ya kal raat Sapna aaya ? Boliye boliye! https://t.co/8pIbjoxrGR
— manoj bajpayee (@BajpayeeManoj) January 4, 2024