فلم ’گلی گلیاں‘ کو ایوارڈ نہ ملنے پر منوج باجپائی بالی وڈ پر برس پڑے

فلم ’گلی گلیاں‘ کو ایوارڈ نہ ملنے پر منوج باجپائی بالی وڈ پر برس پڑے Manoj Bajpayee

ممبئی: بالی وڈ کے نامور اداکار منوج باجپائی کی ڈرامہ تھرلر فلم ’گلی گلیاں‘ 2017 میں ریلیز ہوئی جسے عالمی اعزازات ملے لیکن بالی وڈ میں اسے کوئی ایوارڈ نہیں دیا گیا۔

منوج باجپائی فلمی کرداروں میں گہرائی اور انہیں حقیقت کا روپ دینے کیلیے جانے جاتے ہیں۔ وہ فلم انڈسٹری کے سب سے زیادہ قابلِ احترام اداکاروں میں سے ایک ہیں۔

اداکار کا شکوہ ہے کہ ان کی فلم ’گلی گلیاں‘ جسے بین الاقوامی سطح پر پذرائی ملی لیکن ان کے اپنے ملک میں کوئی چھوٹا سا بھی ایوارڈ نہیں ملا۔

منوج باجپائی نے کہا کہ اس فلم کیلیے مجھے بالی وڈ میں کوئی ایوارڈ کیا کسی نے حوصلہ افزائی تک نہیں کی، یہاں کچھ بھی کر لو لیکن کسی کوئی زرا سے بھی شرم نہیں آتی۔

متعلقہ: منوج باجپائی نے سلمان اور شاہ رخ جتنا معاوضہ نہ ملنے پر خاموشی توڑ دی

کچھ روز قبل منوج باجپائی نے فلم ’دی فیملی مین‘ کیلیے سلمان خان یا شاہ رخ خان جتنا معاوضہ نہ ملنے پر شکوہ کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ’یہ او ٹی ٹی والے بھی ریگولر پروڈیوسرز سے کچھ کم نہیں ہیں، وہ صرف بڑے اداکاروں کو اچھا معاوضہ ادا کرتے ہیں۔ ’دی فیملی مین‘ کیلیے جتنا معاوضہ مجھے ملنا چاہیے تھا وہ نہیں دیا گیا۔‘

ان کا کہنا تھا کہ اس فلم میں اگر میری جگہ کوئی گورا ہوتا تو اس کو اچھی فیس مل جاتی، بالی وڈ میں میری حیثیت ایک سستے مزدور جیسی ہے۔