منوج باجپائی نے سلمان اور شاہ رخ جتنا معاوضہ نہ ملنے پر خاموشی توڑ دی

منوج باجپائی نے سلمان اور شاہ رخ جتنا معاوضہ نہ ملنے پر خاموشی توڑ دی Manoj Bajpayee Salman Khan Shah Rukh Khan

ممبئی: بالی وڈ کے نامور اداکار منوج باجپائی نے فلموں میں سُپر اسٹار سلمان خان اور شاہ رخ خان جتنا معاوضہ نے ملنے پر خاموشی توڑ ڈالی۔

منوج باجپائی فلمی کرداروں میں گہرائی اور انہیں حقیقت کا روپ دینے کیلیے جانے جاتے ہیں۔ وہ فلم انڈسٹری کے سب سے زیادہ قابلِ احترام اداکاروں میں سے ایک ہیں تاہم ان کا شکوہ ہے کہ او ٹی ٹی پلیٹ فارمز پر انہیں اپنی صلاحیت کے مقابلے میں بہت کم معاوضہ ملتا ہے۔

حال ہی میں منوج باجپائی نے ایک یوٹیوب چینل سے گفتگو کی جہاں میزبان نے ان سے پوچھا کہ اس وقت آپ کا بینک بیلنس کتنا ہے؟ یہ سوال سنتے ہی وہ بے ساختہ ہنس دیے۔

متعلقہ: منوج باجپائی کی فلم ’صرف ایک بندہ کافی ہے‘ کا دوسرا ٹریلر ریلیز

اداکار بولے ’بھوسلے‘ اور ’گلی گلیاں‘ جیسی فلمیں کر کے ان کا دولت مند ہونا ناممکن سی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے اب بھی صلاحیت کے مطابق معاوضہ نہیں دیا جا رہا۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا انہوں نے فلم ’دی فیملی مین‘ کیلیے سلمان خان یا شاہ رخ خان جتنا معاوضہ حاصل کیا تو انہوں نے اس خیال کو مسترد کر دیا۔

منوج باجپائی کا کہنا تھا کہ ’یہ او ٹی ٹی والے بھی ریگولر پروڈیوسرز سے کچھ کم نہیں ہیں، وہ صرف بڑے اداکاروں کو اچھا معاوضہ ادا کرتے ہیں۔ ’دی فیملی مین‘ کیلیے جتنا معاوضہ مجھے ملنا چاہیے تھا وہ نہیں دیا گیا۔‘

انہوں نے کہا کہ اس فلم میں اگر میری جگہ کوئی گورا ہوتا تو اس کو اچھی فیس مل جاتی، بالی وڈ میں میری حیثیت ایک سستے مزدور جیسی ہے۔