مانسہرہ پی کے 30 میں ضمنی الیکشن آج ہوں گے

Mansehra

اسلام آباد: مانسہرہ پی کے 30 میں ضمنی الیکشن آج ہوں گے، الیکشن کمیشن نے انتظامات مکمل کرلیے۔

تفصیلات کے مطابق حلقہ پی کے تیس میں ایک سو چھیاسی پولنگ اسٹیشن پر ایک لاکھ ترانوے ہزار آٹھ سو اڑتیس ووٹرز اپنے ووٹ کا حق استعمال کریں گے۔

پی کے تیس میں ترپن پولنگ اسٹیشن کو انتہائی حساس، ایک سو اٹھائیس کو حساس اور دس کو نارمل قرار دیا گیا ہے۔

پاک فوج کے جوان پولنگ اسٹیشن کے اندر اور پولیس و سیکورٹی فورسز کے اہلکار باہر تعینات ہوں گے، کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے سیکیورٹی ہائی الرٹ ہوگی۔

پی کے تیس کی سیٹ لیگی ایم پی اے میاں ضیاالرحمان کی نااہلی کے باعث خالی ہوئی تھی، اس حلقے میں تحریک انصاف کے امیدوار احمدحسین شاہ اور مسلم لیگ ن کے مظہر علی قاسم مد مقابل ہیں۔

ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر سردار جہانزیب کا کہنا تھا کہ الیکشن ڈیوٹی کے لیے 1237 مردوخواتین پولنگ عملہ تعینات کیا گیا ہے جبکہ ایک لاکھ 93 ہزار مردوخواتین ووٹرز اپناحق رائے دہی استعمال کریں گئے۔

علاوہ ازیں الیکشن کمیشن نے حقلے میں تمام تر انتطامات مکمل کرلیے، پولنگ اسٹیشن پر بیلٹ باکس، اسٹیمپ پیپر سمیت دیگر ضروری اشیاء پہنچا دی گئیں۔